It was narrated from 'Aishah that the Messenger of Allah (ﷺ) said:
Whoever vows to obey Allah, let him obey Him, and whoever vows to disobey Allah, let him not disobey Him.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی نذر مانی ہو وہ اس کی اطاعت کرے، اور جس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی نذر مانی ہو تو وہ اس کی نافرمانی نہ کرے ۱؎۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Authentic
صحیح
Status Reference
Not Available
Takhreej
صحیح البخاری/الإیمان والنذور ۲۸ (۶۶۹۶)،۳۱ (۶۷۰۰)، سنن ابی داود/الإیمان والنذور ۲۲ (۳۲۸۹)، سنن الترمذی/النذور الإیمان ۲ (۱۵۲۶)، سنن النسائی/الإیمان والنذور ۲۶ (۳۸۳۷)،۲۷ (۳۸۳۸،۳۸۳۹)،(تحفة الأشراف:۱۷۴۵۸)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/النذور (۸)، مسند احمد (۶/۳۶،۴۱،۲۲۴، سنن الدارمی/النذور ۳ (۲۳۸۳)
Wazahat
آیت کریمہ: «يُوفُونَ بِالنَّذْرِ» (سورة الإنسان: 7) سے مراد یہی اطاعت کی نذر ہے، طبری نے باسناد صحیح قتادہ سے آیت کریمہ:«يُوفُونَ بِالنَّذْرِ» کی تفسیر نقل کی ہے کہ اگلے لوگ صوم، صلاۃ، زکاۃ، حج و عمرہ اور فرائض کی نذر کرتے تھے، تو اللہ تعالی نے ان کو «ابرار» کہا، اور احمد، ابوداود نے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: نذر صرف وہی ہے جس سے اللہ تعالی کی رضامندی مطلوب ہو ۔