It was narrated that ‘Amr bin ‘Abasah said:
“I came to the Prophet (ﷺ) and said: ‘O Messenger of Allah, which Jihad is best?’ He said: ‘(That of a man) whose blood is shed and his horse is wounded.’”
عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اللہ کے رسول! کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس میں مجاہد کا خون بہا دیا جائے، اور جس کے گھوڑے کو بھی زخمی کر دیا جائے ۱؎۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Authentic
صحیح
Status Reference
(سند میں محمد بن ذکوان اور شہر بن حوشب ضعیف ہیں، لیکن دوسرے طریق سے یہ صحیح ہے)
Takhreej
«تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۱۰۷۵۷، ومصباح الزجاجة:۹۹۰)، وقد أخرحہ: مسند احمد (۴/۱۱۴)
Wazahat
یعنی پوری شہادت ہو خود بھی مارا جائے، اور گھوڑا بھی، یا اللہ تو ہمیں بھی راہ حق، اور خدمت دین میں شہادت نصیب فرما، اور موت کی تکالیف سے اور ہر ایک بیماری اور درد کے صدمہ سے بچا۔ آمین۔