It was narrated that ‘Aishah said:
“Asma’ bint ‘Umais gave birth at Shajarah, and the Messenger of Allah (ﷺ) told Abu Bakr to tell her to take a bath and begin the Talbiyah.”
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کو مقام شجرہ میں نفاس آ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ اسماء سے کہیں کہ وہ غسل کر کے تلبیہ پکاریں ۱؎۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Authentic
صحیح
Status Reference
Not Available
Takhreej
«صحیح مسلم/الحج ۱۶ (۱۲۰۹)، سنن ابی داود/الحج ۱۰ (۱۷۴۳)، سنن النسائی/الحیض ۲۴ (۲۱۵)، الحج ۵۷ (۲۷۶۱)،(تحفة الأشراف:۱۷۵۰۲)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج ۴۱ (۱۲۷،۱۲۸)، سنن الدارمی/المناسک ۱۱ (۱۸۴۵)،۳۴ (۱۸۹۲)
Wazahat
شجرہ: ذوالحلیفہ میں ایک درخت تھا جس کی مناسبت سے اس جگہ کا نام شجرہ پڑ گیا۔ اس وقت عوام میں یہ مقام «بئر علی» کے نام سے مشہور ہے۔ صحیح بخاری اورصحیح مسلم میں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب انہیں حیض آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ ہر ایک کام کرو جو حاجی کرتے ہیں، فقط بیت اللہ (خانہ کعبہ) کا طواف نہ کرو جب تک کہ غسل نہ کر لو ۔