It was narrated from 'Abdur-Rahman bin 'Abdullah bin Mas'ud that his father said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Whoever tells lies about me deliberately, let him take his place in Hell.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ گھڑا تو اس کو چاہیئے کہ وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے ۱؎۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Authentic
صحیح
Status Reference
(اس سند میں شریک بن عبداللہ ضعیف راوی ہیں، لیکن شعبہ و سفیان نے ان کی متابعت کی ہے، اور ترمذی نے اس کو حسن صحیح کہا ہے)
Takhreej
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ۹۳۶۸)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الفتن ۷۰ (۲۲۵۷)، العلم ۸ (۲۶۵۹)، مسند احمد (۱/۳۸۹، ۳۹۳، ۴۰۱، ۴۳۶، ۴۴۹) (وأولہ: إنکم منصورون....)
Wazahat
چاہے اس سے کوئی نیک مقصد ہی کیوں نہ ہو، جان بوجھ کر جھوٹ بولنے کی قید سے وہ شخص اس وعید سے نکل گیا ہے جس نے غلطی سے یا بھول سے کوئی بات رسول اکرم ﷺ کی طرف منسوب کی ہو۔