Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books

عرفات میں کہاں ٹھہرے؟۔

Tip: Tap to favorite, enable Selection Mode to multi-copy or multi-favorite.
Login to save favorites

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَيْبَانَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كُنَّا وُقُوفًا فِي مَكَانٍ تُبَاعِدُهُ مِنَ الْمَوْقِفِ، ‏‏‏‏‏‏فَأَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ كُونُوا عَلَى مَشَاعِرِكُمْ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّكُمُ الْيَوْمَ عَلَى إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ إِبْرَاهِيمَ .

It was narrated that Yazid bin Shaiban said: “We were standing in a place that was far from the place of standing. Ibn Mirba’ came to us and said: ‘I am the messenger of the Messenger of Allah (ﷺ) to you. He said: “Stay where you are today for today you are on the legacy of Ibrahim.’”

یزید بن شیبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم عرفات میں ایک جگہ ٹھہرے ہوئے تھے، جس کو ہم موقف ( ٹھہرنے کی جگہ ) سے دور سمجھ رہے تھے، اتنے میں ہمارے پاس ابن مربع آئے اور کہنے لگے: میں تمہارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قاصد بن کر آیا ہوں، آپ فرما رہے ہیں: تم لوگ اپنی اپنی جگہوں پر رہو، کیونکہ تم آج ابراہیم علیہ السلام کے وارث ہو ۱؎۔
Hadith Number: 3011
Views 0
Report Issue
Facebook Twitter / X WhatsApp
Create Image Ask Question
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

«سنن ابی داود/المناسک ۶۲ (۱۹۱۹)، سنن الترمذی/الحج ۵۳ (۸۸۳)،(تحفة الأشراف:۱۵۵۲۶)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۱۳۷)

Wazahat

اس سے معلوم ہوا کہ اس روز عرفات میں کہیں بھی ٹھہرنے سے سنت ادا ہو جائے گی، گرچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ٹھہرنے کی جگہ سے دور ہی کیوں نہ ہو، نیز ابراہیم علیہ السلام کے وارث ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان جگہوں پر ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ ہی سے بطور وراثت وقوف چلا آ رہا ہے، لہذا تم سب کا وہاں وقوف (یعنی مجھ سے دور) صحیح ہے اور وارث ہونے کے ہم معنی ہے۔

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220