It was narrated from 'Ali that:
The Prophet (ﷺ) said: ' Whoever narrates a Hadith from me thinking it to be false, then he is one of the two liars. (Either the one who invents a lie or the one who repeats it; both are liars).
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مجھ سے کوئی حدیث یہ جانتے ہوئے بیان کرے کہ وہ جھوٹ ہے تو وہ دو جھوٹوں میں سے ایک ہے ۱؎۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Authentic
صحیح
Status Reference
Not Available
Takhreej
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ۱۰۲۱۲)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/العلم ۹ (۲۶۶۲)، مسند احمد (۵/۱۴، ۲۰) (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: ۴۰)
Wazahat
«الكاذبين» تثنیہ کے ساتھ یعنی دو جھوٹے، دو جھوٹوں سے مراد ایک تو وہ شخص ہے جو جھوٹی حدیثیں گھڑتا ہے، دوسرا وہ شخص ہے جو ان کی روایت کرتا ہے، مطلب یہ ہے کہ روایت کرنے والا بھی گناہ میں گھڑنے والے کے ساتھ شریک ہو گا، اور «الكاذبين» جمع کے ساتھ بھی آیا ہے تو اس کا معنی یہ ہو گا کہ بہت سارے جھوٹے لوگوں میں سے ایک جھوٹا آدمی احادیث کا گھڑنے والا بھی ہو گا۔