It was narrated from Abu Hurairah that :
the Messenger of Allah (saas) said: Allah has ninety-nine Names, one hundred less one. Whoever counts them will enter Paradise.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نناوے نام ہیں ایک کم سو، جو انہیں یاد ( حفظ ) کرے ۱؎ تو وہ شخص جنت میں داخل ہو گا ۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Authentic
صحیح
Status Reference
Not Available
Takhreej
«تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۱۵۰۶۷)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الشروط ۱۸ (۲۷۳۶)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء ۲ (۲۶۷۷)، سنن الترمذی/الدعوات ۸۳ (۳۵۰۶)، مسند احمد (۲/۴۵۸،۴۹۹،۵۰۳)
Wazahat
یعنی ان ناموں کی پوری پوری معرفت حاصل ہو، اور ان میں پائے جانے والے معانی و مفاہیم کے جو تقاضے ہیں ان کے مطابق زندگی گزارے، تو ان شاء اللہ وہ جنت کا مستحق ہو گا۔