ام سلمہ ؓ بیان کرتی ہیں ، نبی ﷺ نے ہمارے افلح نامی غلام کو دیکھا کہ جب وہ سجدہ کرتا تو پھونک مارتا ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ افلح ! اپنے چہرے کو مٹی لگنے دو ۔‘‘ حسن ، رواہ الترمذی ۔
حسن ، رواہ الترمذی (۳۸۱ وقال : اسنادہ لیس بذالک و میمون ابو حمزۃ قد ضعفہ بعض اھل العلم) * قلت : میمون الاعور توبع و ابوصالح مولی طلحۃ : حسن الحدیث ، صحح لہ و الحاکم (۱ / ۲۷۱) و الذھبی ۔