ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ دو سیاہ چیزوں ، سانپ اور بچھو کو قتل کر دو خواہ (تم) نماز میں ہو ۔‘‘ احمد ، ابوداؤد ترمذی اور نسائی کی روایت اسی معنی میں ہے ۔ صحیح ۔
اسنادہ صحیح ، رواہ احمد (۲ / ۲۳۳ ح ۷۱۷۸) و ابوداؤد (۹۲۱) و الترمذی (۳۹۰ وقال : حسن صحیح) و النسائی (۳ / ۱۰ ح ۱۲۰۳ ، ۱۲۰۴) [و ابن ماجہ (۱۲۴۵) و صححہ ابن حبان (۵۲۸) و ابن خزیمۃ (۸۶۹) و الحاکم (۱ / ۲۵۶) و وافقہ الذھبی] ۔