عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کسی شخص کا دوران نماز وضو ٹوٹ جائے تو وہ اپنی ناک پکڑ کر وہاں سے باہر نکل جائے ۔‘‘ صحیح ، رواہ ابوداؤد ۔
صحیح ، رواہ ابوداؤد (۱۱۱۴) و ابن ماجہ (۱۲۲۲) و صححہ ابن خزیمۃ (۱۰۱۹) و ابن حبان (۲۰۵ ، ۲۰۶) و الحاکم علی شرط الشیخین (۱ / ۱۸۴ ، ۲۶۰) و وافقہ الذھبی] ۔