عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے نبی ﷺ نے انہیں نماز پڑھائی تو آپ بھول گئے ، آپ ﷺ نے دو سجدے کیے ، پھر تشہد پڑھی پھر سلام پھیرا ۔ ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ صحیح ، رواہ الترمذی ۔
صحیح ، رواہ الترمذی (۳۹۵) [و ابوداؤد (۱۰۳۹) و صححہ ابن خزیمۃ (۱۰۶۲) و ابن حبان (۵۳۶) و الحاکم علی شرط الشیخین (۱ / ۳۲۳) و وافقہ الذھبی و اعل بعلہ غیر قادحۃ] ۔