عبدالرحمن بن عوف ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جو شخص نماز پڑھے اور اسے نماز میں کمی کا شک ہو تو وہ نماز پڑھے حتیٰ کہ اسے زیادتی کا شک ہو جائے ۔‘‘ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۱ / ۱۹۵ ح ۱۶۸۹) * فیہ اسماعیل بن مسلم البصری وھو ضعیف الحدیث و للسھو طرق أخری عن عبد الرحمن بن عوف عند ابن ماجہ (۱۲۰۹) و احمد (۱ / ۱۹۰ ، ۱۹۳) و غیرھما دون ھذا اللفظ ۔