ابوموسیٰ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ دل کی مثال ایسے ہے جیسے کسی بیابان میں کوئی (پرندے کا) پر ہو ۔ جسے ہوائیں ہر آن الٹ پلٹ کرتی ہوں ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ احمد (۴/ ۴۰۸ ح ۱۹۸۹۵) و ابن ماجہ (۸۸) و فی شرح السنہ (۱/ ۱۶۴ ح ۸۷) (مسند علی بن الجعد : ۱۴۵۰) ۔
سندہ ضعیف ، رواہ احمد (۴ / ۴۰۸ ح ۱۹۸۹۵) [و ابن ماجہ (۸۸) و البغوی فی شرح السنۃ (۱ / ۱۶۴ ح ۸۷ و اللفظ لہ)] * یزید الرقاشی ضعیف وقال ابو موسی الاشعری رضی اللہ عنہ : انما سمی القلب قلبًا لتقلبہ و انما مثل القلب مثل ریشۃ بفلاۃ من الارض ، (مسند علی بن الجعد : ۱۴۵۰ و سندہ صحیح) ۔