عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ﷺ ! سورۂ حج کو فضیلت عطا فرمائی گئی کہ اس میں دو سجدے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہاں ، اور جو شخص یہ دو سجدے نہیں کرتا اسے ان دو آیتوں کی تلاوت نہیں کرنی چاہیے ۔‘‘ ابوداؤد ، ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : اس حدیث کی اسناد قوی نہیں ، اور مصابیح میں ہے :’’ وہ شخص اس سورت کی تلاوت نہ کرے ۔‘‘ جیسا کہ شرح السنہ میں ہے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد و الترمذی ۔
اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد (۱۴۰۲) و الترمذی (۵۷۸) و البغوی فی شرح السنۃ (۳ / ۳۰۴ ح ۷۶۵) 0 و فی نسختنا من المصابیح :’’ فلا یقراھما ‘‘ ۔ * ابن لھیعۃ صرح بالسماع و حدث بہ قبل اختلاطہ و مشرح بن ھاعان حسن الحدیث فالحدیث قوی خلافًا لما ذھب الیہ الامام الترمذی رحمہ اللہ ۔