عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ رات کے وقت سجدۂ تلاوت میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے :’’ میرے چہرے نے اس ذات کے لیے سجدہ کیا ، جس نے اسے پیدا فرمایا ، اور اپنی قدرت و طاقت سے کان اور آنکھیں بنائیں ۔‘‘ ابوداؤد ، ترمذی ، نسائی اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ضعیف ۔
ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۱۴۱۴) و الترمذی (۵۸۰) و النسائی (۲ / ۲۲۲ ح ۱۱۳۰) [و صححہ الحاکم علی شرط الشیخین (۱ / ۲۲۰) و وافقہ الذھبی !] * سندہ ضعیف من اجل الرجل الذی فی السند وھو مجھول وھو من المزید فی متصل الاسانید و لبعضہ شاھد عند مسلم و الحدیث صحیح فی السجود مطلقًا ۔