عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ تین اوقات : جب سورج طلوع ہو رہا ہو حتیٰ کہ وہ بلند ہو جائے ، نصف النہار کے وقت حتیٰ کہ وہ زوال کی طرف جھک جائے اور جب وہ غروب کے لیے جھک جائے حتیٰ کہ وہ مکمل طور پر غروب ہو جائے ، میں ، ہمیں نماز پڑھنے اور مردوں کو دفن کرنے سے منع فرمایا کرتے تھے ۔ رواہ مسلم ۔