محمد بن ابراہیم ؒ ، قیس بن عمرو ؓ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا : نبی ﷺ نے ایک آدمی کو نماز فجر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے ہوئے دیکھا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ نماز فجر دو رکعت ہے ، دو رکعت ۔‘‘ اس آدمی نے عرض کیا : میں نے ان سے پہلے کی دو رکعتیں نہیں پڑھی تھیں ، میں نے انہیں اب پڑھا ہے ، تو رسول اللہ ﷺ خاموش ہو گئے ۔ ابوداؤد ، اور امام ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے ، اور انہوں نے فرمایا : اس حدیث کی سند متصل نہیں ، کیونکہ محمد بن ابراہیم نے قیس بن عمرو ؓ سے نہیں سنا ۔ شرح السنہ اور مصابیح کے بعض نسخوں میں قیس بن قہد سے اسی طرح مروی ہے ۔ حسن ، رواہ ابوداؤد و الترمذی ۔
حسن ، رواہ ابوداؤد (۱۲۶۷) و الترمذی (۴۲۲) و البغوی فی شرح السنۃ (۳ / ۳۳۴ تحت ح ۷۸۱) * قیس بن عمرو وھو قیس بن قھد ، و السند مرسل ولہ شواھد عند ابن خزیمۃ (۱۱۱۶) و ابن حبان (۶۲۴) و غیرھما وھو حدیث حسن ، انظر ’’ اعلام اھل العصر باحکام رکعتی الفجر ‘‘ ۔