ابوبصرہ غفاری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے مقام مخمص پر ہمیں نماز عصر پڑھائی تو فرمایا :’’ یہ نماز تم سے پہلے لوگوں پر پیش کی گئی تو انہوں نے اسے ضائع کر دیا ۔ پس جو شخص اس کی حفاظت کرے گا تو اسے اس کا دس گنا اجر ملے ، اور اس کے بعد طلوع ’’ شاہد ‘‘ تک کوئی نماز نہیں ۔‘‘ اور ’’ شاہد ‘‘ سے ستارے مراد ہیں ۔ رواہ مسلم ۔