ابوذر ؓ نے کعبہ کی سیڑھی پر چڑھ کر فرمایا : جو مجھے پہچانتا ہے تو پس وہ مجھے پہچانتا ہے ، اور جو مجھے نہیں پہچانتا تو میں جندب ہوں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : مکہ کے سوا (تین مرتبہ فرمایا) نماز فجر کے بعد طلوع آفتاب تک اور عصر کے بعد غروب آفتاب تک کوئی نماز (پڑھنا درست) نہیں ۔‘‘ ضعیف ۔