ابودرداء ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس بستی اور جنگل میں تین آدمی ہوں اور وہاں با جماعت نماز کا اہتمام نہ ہو تو پھر (سمجھو کہ) ان پر شیطان غالب آ چکا ہے ، تم جماعت کے ساتھ لگے رہو ، بھیڑیا الگ اور دور رہنے والی بکری کو کھا جاتا ہے ۔‘‘ صحیح ، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی ۔
اسنادہ صحیح ، رواہ احمد (۵ / ۱۹۶ ح ۲۲۰۵۳) و ابوداؤد (۵۴۷) و النسائی (۲ / ۱۰۶ ح ۸۴۸) [و صححہ ابن خزیمۃ (۱۴۸۶) و ابن حبان (۴۲۵) و الحاکم (۱ / ۲۴۶) و وافقہ الذھبی] ۔