عبداللہ بن ارقم ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے اور تم میں سے کوئی قضائے حاجت محسوس کرے تو پہلے وہ قضائے حاجت سے فارغ ہو ۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے جبکہ مالک ، ابوداؤد اور نسائی نے اسی کی مثل روایت کیا ہے ۔ صحیح ۔
صحیح ، رواہ الترمذی (۱۴۲ وقال : حسن صحیح) و مالک (۱ / ۱۵۹ ح ۳۷۹) و ابوداؤد (۸۸) و النسائی (۲ / ۱۱۰ ، ۱۱۱ ح ۸۵۳) [و ابن ماجہ (۶۱۶) و صححہ ابن خزیمۃ (۹۳۲ ، ۱۶۵۲) و ابن حبان (الموارد : ۱۹۴) و الحاکم (۱ / ۱۶۸) و وافقہ الذھبی] ۔