مطر بن عکامس بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب اللہ کسی بندے کے متعلق فیصلہ فرماتا ہے کہ اسے فلاں جگہ موت آ جائے تو وہ اس شخص کے لیے اس جگہ کوئی ضرورت پیدا کر دیتا ہے ۔‘‘ صحیح ، رواہ احمد (۵/ ۲۲۷ ح ۲۲۳۳۲) و الترمذی (۲۱۴۶ ، ۲۱۴۷) و الحاکم (۱/ ۴۲ ، ۳۴۷) ۔