عمار ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے مدائن میں لوگوں کو امامت کرائی تو وہ جبوترے پر کھڑے ہوئے جبکہ لوگ ان سے نیچے کھڑے تھے ، حذیفہ ؓ نے آگے بڑھ کر انہیں ہاتھوں سے پکڑ لیا تو عمار ؓ ان کے پیچھے پیچھے چلتے گئے حتیٰ کہ حذیفہ ؓ نے انہیں نیچے اتار دیا ، جب عمار ؓ نماز سے فارغ ہوئے تو حذیفہ ؓ نے انہیں فرمایا : کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے نہیں سنا ؟‘‘ جب آدمی لوگوں کی امامت کرائے تو وہ ان سے بلند جگہ پر کھڑا نہ ہو ۔‘‘ یا آپ نے اس طرح کی بات فرمائی ، تو عمار ؓ نے فرمایا : اسی لیے تو میں آپ کے پکڑنے پر آپ کے پیچھے چل دیا تھا ۔ ضعیف ۔