ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ہر امیر کی معیت میں جہاد کرنا تم پر فرض ہے ، خواہ وہ نیک ہو یا فاجر ، اگرچہ وہ کبیرہ گناہوں کا مرتکب ہو ، اور ہر مسلمان کے پیچھے نماز پڑھنا تم پر واجب ہے خواہ وہ نیک ہو یا فاجر ، اگرچہ وہ کبیرہ گناہوں کا مرتکب ہو اور ہر مسلمان پر نماز پڑھنا واجب ہے خواہ وہ نیک ہو یا فاجر ، اگرچہ وہ کبیرہ گناہوں کا مرتکب ہو ۔‘‘ ضعیف ۔