ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ امام سے سبقت نہ کرو ، جب وہ اللہ اکبر کہے تو تم اللہ اکبر کہو ، جب وہ (ولاالضالین) کہے تو تم آمین کہو ، جب رکوع کرے تو رکوع کرو ، جب ’’ سمع اللہ لمن حمدہ ‘‘ کہے تو تم ’’ ربنا لک الحمد ‘‘ کہو ۔‘‘ بخاری ، مسلم ۔ لیکن امام بخاری نے :’’ اور جب (ولا الضالین) کہے ۔‘‘ کا ذکر نہیں کیا ۔ متفق علیہ ۔