انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص اللہ کی رضا کی خاطر چالیس روز تکبیر اولیٰ کے ساتھ با جماعت نماز پڑھتا ہے ، اس کے لیے دو چیزوں : جہنم اور نفاق سے براءت لکھ دی جاتی ہے ۔‘‘ ضعیف ۔
سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۲۴۱) * حبیب بن ابی ثابت مدلس و عنعن و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند احمد (۳ / ۱۵۵) و بحشل الواسطی فی تاریخ واسط (ص ۶۵ ، ۶۶) و غیرھما ۔