ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص اچھی طرح وضو کر کے نماز کے لیے جائے لیکن وہ لوگوں کو پائے کہ وہ نماز پڑھ چکے ہوں تو اللہ اسے با جماعت نماز پڑھنے والوں کی مثل اجر عطا فرما دیتا ہے ، اور اس سے ان کے اجر میں بھی کوئی کمی واقع نہیں ہو گی ۔‘‘ حسن ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔