ام حبیبہؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص دن اور رات میں (فرض نماز کے علاوہ) بارہ رکعتیں پڑھتا ہے تو اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیا جاتا ہے : ظہر سے پہلے چار اور اس کے بعد دو رکعتیں ، مغرب کے بعد دو رکعت ، عشاء کے بعد دو اور نماز فجر سے پہلے دو رکعتیں ۔‘‘ ترمذی اور مسلم کی روایت میں ہے کہ انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جو مسلمان آدمی ہر روز فرائض کے علاوہ اللہ کی رضا کی خاطر بارہ رکعتیں نفل ادا کرتا ہے تو اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے ، یا اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیا جاتا ہے ۔‘‘ صحیح ، رواہ مسلم و الترمذی ۔
صحیح ، رواہ الترمذی (۴۱۵ وقال : حسن صحیح) و مسلم (۱۰۳ / ۷۲۸) * مؤمل بن اسماعیل : حسن الحدیث کما حققتہ فی جزء حاص و لم یثبت فیہ الجرح المنسوب الی البخاری و الحمدللہ ۔