زید بن خالد جہنی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا : میں آج رات رسول اللہ ﷺ کی نماز تہجد ملاحظہ کروں گا ۔ آپ ﷺ نے دو ہلکی سی رکعتیں پڑھیں ، پھر دو رکعتیں بہت ہی لمبی پڑھیں ، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو پہلی دو سے قدرے مختصر تھیں ، پھر دو رکعتیں ان سے کم لمبی پڑھیں ، پھر دو رکعتیں ان سے کم لمبی پڑھیں ، پھر آپ نے وتر پڑھا ، یہ تیرہ رکعتیں ہوئیں ۔ رواہ مسلم و مالک و ابوداؤد ۔
امام مسلم ؒ نے زید ؓ کا یہ قول :’’ آپ نے رکعتیں پڑھیں اور وہ پہلی دو سے قدرے مختصر تھیں ۔‘‘ چار مرتبہ ذکر کیا ہے ، اور صحیح مسلم میں اور افراد مسلم میں کتاب الحمیدی اور موطا مالک ، سنن ابی داؤد اور جامع الاصول میں اسی طرح مذکور ہے ۔