ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ہر رات جب آخری تہائی رات باقی رہ جاتی ہے تو ہمارا رب تبارک و تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے ، اور پوچھتا ہے : کوئی ہے جو مجھ سے دعا کرے ، میں اس کی دعا قبول کروں ، کوئی ہے جو مجھ سے مانگے ، میں اسے عطا کروں اور کوئی ہے جو مجھ سے مغفرت طلب کرے تو میں اسے بخش دوں ۔‘‘ متفق علیہ ۔
اور مسلم کی روایت میں ہے :’’ پھر وہ اپنے دونوں ہاتھ پھیلا کر فرماتا ہے : کوئی ہے جو عطا کرنے والے سخی اور انصاف کرنے والے کو قرض عطا کرے (یہ سلسلہ جاری رہتا ہے) حتیٰ کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے ۔‘‘