ام سلمہ ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ ﷺ نے جو زہر آلود بکری کھائی تھی اس کی وجہ سے آپ ہر سال تکلیف محسوس کرتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ مجھے اس سے جو بھی تکلیف پہنچی ہے وہ تو میرے متعلق اس وقت لکھ دی گئی تھی جب آدم ؑ ابھی مٹی کی صورت میں تھے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ (۳۵۴۶) ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ (۳۵۴۶) * ابوبکر العنسی مجھول کما قال ابن عدی وقال الحافظ ابن حجر فی تقریب التھذیب :’’ وانا احسب انہ ابن ابی مریم الذی تقدم ‘‘ و ابوبکر بن ابی مریم ضعیف مختلط ۔