ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک دین آسان ہے ، جو شخص دین پر سختی کرے گا تو وہ اس پر غالب آ جائے گا ، تم میانہ روی اختیار کرو ، قریب رہو اور خوشخبری قبول کرو ۔ نیز دن کے پہلے پہر ، اس کے آخری پہر اور رات کے کچھ وقت کی عبادت کے ذریعے مدد طلب کرو ۔‘‘ رواہ البخاری ۔