عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیٹھ کر نماز پڑھنے والے شخص کے بارے میں نبی ﷺ سے دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھتا تو وہ بہتر ہے ، اور جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھے تو اس کے لیے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے سے نصف اجر ہے ، اور جو شخص لیٹ کر نماز پڑھے تو اس کے لیے بیٹھ کر نماز پڑھنے والے سے نصف اجر ہے ۔‘‘ رواہ البخاری ۔