براء بن عازب ؓ ، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جب مسلمان سے قبر میں (اس کے رب ، نبی اور دین کے بارے میں) سوال کیا جائے وہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور یہ کہ محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں ۔ یہ کہنا اللہ کے اس فرمان کے مطابق ہے :’’ اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں سچی بات پر دنیا و آخرت میں ثابت قدم رکھتا ہے ۔‘‘ اور ایک روایت میں نبی ﷺ سے مروی ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ (یُثَبّتُ اللہُ الَّذِیْنَ امَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّبِتِ فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَۃِ) عذاب قبر کے بارے میں نازل ہوئی ، پوچھا جائے گا : تیرا رب کون ہے ؟ تو وہ کہے گا : میرا رب اللہ ہے اور میرے نبی محمد (ﷺ) ہیں ۔‘‘