خارجہ بن حذافہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو انہوں نے فرمایا :’’ بے شک اللہ نے تمہیں ایک مزید نماز عطا فرمائی ہے اور وہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے ، اور وہ نماز وتر ہے جسے اللہ نے نماز عشاء اور طلوع فجر کے مابین پڑھنا مقرر کیا ہے ۔‘‘ ضعیف ۔
سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۴۵۲ وقال : غریب) و ابوداؤد (۱۴۱۸) [و ابن ماجہ : ۱۱۶۸] * عبداللہ بن راشد الزوفی لا یعرف سماعہ من عبداللہ بن ابی مرۃ الزوفی فالسند منقطع و قال ابن حبان : اسنادہ منقطع و متن باطل ۔ (کتاب الثقات ۵ / ۴۵) و حدیث احمد (۶ / ۷) :’’ ان اللہ زادکم صلوۃ ھی الوتر فصلوھا بین العشاء و الی صلوۃ الفجر ۔‘‘ سندہ صحیح وھو یغنی عنہ ۔