عبدالعزیز بن جریج ؒ بیان کرتے ہیں ، ہم نے عائشہ ؓ سے دریافت کیا ، رسول اللہ ﷺ وتر میں کون سی سورتیں پڑھا کرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا : آپ پہلی رکعت میں ، الاعلی ، دوسری میں الکافرون اور تیسری میں الاخلاص اور معوذتین پڑھا کرتے تھے ۔ ضعیف ۔
سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۴۶۳ وقال : حسن غریب) و ابوداؤد (۱۴۲۴) [و ابن ماجہ : ۱۱۷۳] * خصیف ضعیف ضعفہ الجمھور و للحدیث شواھد دون قولہ :’’ و المعوذتین ‘‘۔