ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کوئی قطعی حکم دیے بغیر قیام رمضان کی ترغیب دیا کرتے تھے ، آپ ﷺ فرماتے تھے :’’ جو شخص ایمان اور ثواب کی نیت سے رمضان کا قیام کرے تو اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں ۔‘‘ پھر رسول اللہ ﷺ نے وفات پائی تو معاملہ اسی طرح تھا ، پھر ابوبکر ؓ اور عمر ؓ کی خلافت کے شروع میں معاملہ اسی طرح تھا ۔ رواہ مسلم ۔