ابوموسیٰ اشعری ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ تعالیٰ نصف شعبان کی رات اپنے بندوں پر خصوصی طور پر متوجہ ہوتا ہے اور وہ مشرک یا کینہ پرور کے سوا اپنی تمام مخلوق کو بخش دیتا ہے ۔‘‘ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ (۱۳۹۰) * الضحاک بن اعین : مجھول و کزا الزبیر بن مسلم و عبد الرحمن بن عرزب مجھولان و ابن لھیعۃ و الولید بن مسلم مدلسان و عنعنا فالسند مظلم ۔