انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص چاشت کی بارہ رکعتیں پڑھتا ہے تو اللہ اس کے لیے جنت میں سونے کا ایک محل تیار کر دیتا ہے ۔‘‘ ترمذی ، ابن ماجہ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ، اور ہم اسے صرف اسی طریق سے جانتے ہیں ۔ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۴۷۳) و ابن ماجہ (۱۳۸۰) * موسی بن فلان بن انس : مجھول الحال و الحدیث ضعفہ الحافظ ابن حجر فی التلخیص الحبیر (۲ / ۲۰ ح ۵۳۶) ولہ شواھد ضعیفۃ ۔