علی ؓ بیان کرتے ہیں ، ابوبکر ؓ نے مجھے حدیث بیان کی ، اور ابوبکر ؓ نے سچ فرمایا ، انہوں نے بیان کیا ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جب کوئی شخص کسی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے ، پھر وضو کر کے نماز پڑھ کر اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہے تو اللہ اسے معاف کر دیتا ہے ۔‘‘ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی : (والذین اذا فعلوا ،،،، فاستغفروا لذنوبھم) ’’ اور وہ لوگ جب کوئی برا کام کر گزرتے ہیں یا اپنی جان پر ظلم کر بیٹھتے ہیں ، تو اللہ کو یاد کرتے ہیں ، پھر اس سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتے ہیں ۔‘‘ ترمذی ، ابن ماجہ ، البتہ ابن ماجہ نے آیت ذکر نہیں کی ۔ اسنادہ حسن ۔