انس ؓ بیان کرتے ہیں ، ہم رسول اللہ ﷺ کی معیت میں مدینہ سے مکہ کے لیے روانہ ہوئے تو آپ ہمارے مدینہ واپس پہنچنے تک دو دو رکعتیں (نماز قصر) پڑھاتے رہے ، ان سے پوچھا گیا کہ تم نے مکہ میں کچھ قیام بھی کیا تھا ؟ انہوں نے فرمایا : ہم نے وہاں دس روز قیام کیا ۔ متفق علیہ ۔