ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ نے ایک سفر کیا (فتح مکہ کا سفر) آپ ﷺ نے انیس دن قیام کیا اور آپ دو دو رکعتیں پڑھاتے رہے ۔ ابن عباس ؓ نے فرمایا : ہم مدینہ اور مکہ کے درمیانی فاصلے پر انیس دن تک دو دو رکعتیں پڑھتے ہیں ، جب ہم اس سے زیادہ قیام کرتے ہیں تو ہم چار رکعتیں (پوری نماز) پڑھتے ہیں ۔ رواہ البخاری ۔