ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کافر پر ، اس کی قبر میں ، ننانوے اژدھا مسلط کر دیے جاتے ہیں ، وہ قیام قیامت تک اسے ڈستے رہیں گے ، اگر ان میں سے ایک اژدھا زمین پر پھونک مار دے تو زمین کسی قسم کا سبزہ نہ اگائے ۔‘‘ دارمی ۔ امام ترمذی نے اس طرح روایت کیا ہے ، انہوں نے ننانوے کے بجائے ستر (اژدھا) کا ذکر کیا ہے ۔ حسن ، رواہ دارمی (۱/ ۳۳۱ ح ۲۸۱۸) و الترمذی (۲۴۶۰) و انوار الصحیفۃ (ص ۲۵۸) ۔
حسن ، رواہ الدارمی (۱ / ۳۳۱ ح ۲۸۱۸ و سندہ حسن) و الترمذی (۲۴۶۰ وقال : غریب) و سندہ ضعیف ۔ انظر انوار الصحیفۃ (ص ۲۵۸) و حدیث الدارمی یغنی عنہ ، قلت : دراج صدوق و حدیثہ عن ابی الھیشم حسن لذاتہ ۔