عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، شروع میں نماز دو رکعتیں فرض کی گئی تھی ۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے ہجرت کی تو دو سے چار رکعتیں فرض کر دی گئی ۔ اور نماز سفر کو پہلی حالت فرضیت پر برقرار رکھا گیا ۔ زہری ؒ بیان کرتے ہیں ، میں نے عروہ ؒ سے کہا ، عائشہ ؓ کو کیا ہوا کہ وہ پوری پڑھتی ہیں ؟ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھی عثمان ؓ کی طرح تاویل کی ہے ۔ متفق علیہ ۔