صحیح مسلم ہی کی ابوہریرہ ؓ اور حذیفہ ؓ سے مروی حدیث میں ہے ۔ انہوں نے بیان کیا رسول اللہ ﷺ نے حدیث کے آخر پر فرمایا :’’ ہم دنیا والوں میں سب سے آخر پر آئے لیکن روز قیامت مقدم ہوں گے اور ساری مخلوق سے پہلے ہمارے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔‘‘ رواہ مسلم ۔