انس ؓبیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اس گھڑی کو تلاش کریں جس کے بارے میں امید کی جاتی ہے کہ وہ جمعہ کے روز بعد نماز عصر سے غروب آفتاب تک ہوتی ہے ۔‘‘ صحیح ، رواہ الترمذی ۔
صحیح ، رواہ الترمذی (۴۸۹ وقال : غریب و محمد بن ابی حمید یضعف من قبل حفظہ) * محمد بن ابی حمید لم ینفرد بہ و للحدیث شواھد عند الترمذی (۴۹۰) و ابی داود (۱۰۴۸) و غیرھما ۔