ابولبابہ بن عبدالمنذ ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک جمعہ کے دن اللہ کے ہاں سیدالایام اور باقی ایام سے عظیم تر ہے ۔ وہ اللہ کے ہاں یوم الاضحی اور یوم الفطر سے بھی عظیم تر ہے ۔ اس کو پانچ خصوصیات حاصل ہیں : اللہ نے آدم ؑ کو اسی روز تخلیق فرمایا ، اللہ نے اسی روز آدم ؑ کو زمین پر اتارا ، اللہ نے اسی روز آدم ؑ کو وفات دی ، اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ اس میں بندہ جو بھی حلال چیز طلب کرتا ہے ۔ وہ اسے مل جاتی ہے ۔ اور اسی روز قیامت قائم ہو گی ، مقرب فرشتے ، آسمان و زمین ، ہوا ، پہاڑ اور سمندر جمعہ کے دن سے خائف رہتے ہیں ۔‘‘ ضعیف ۔