عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو مسلمان جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات فوت ہو جاتا ہے تو اللہ اسے فتنہ قبر سے بچا لیتا ہے ۔‘‘ احمد ، ترمذی ، اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ اور اس کی سند متصل نہیں ۔ ضعیف ۔
سندہ ضعیف ، رواہ احمد (۲ / ۱۶۹ ح ۵۶۸۲) و الترمذی (۱۰۷۴) ربیعۃ بن سیف لم یسمع من عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فالسند منقطع و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند البیھقی (اثبات عذاب القبر بتحقیقی : ۱۵۲ ۔ ۱۵۳) وغیرہ ۔