ابوجعد ضمری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص عدم توجہ کی بنا پر تین جمعے چھوڑے تو اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد (۱۰۵۲) و الترمذی (۵۰۰ وقال : حسن) و النسائی (۳ / ۸۸ ح ۱۱۳۷۰) و ابن ماجہ (۱۱۲۵) و الدارمی (۱ / ۳۷۹ ح ۱۵۷۹) [و صححہ ابن خزیمۃ (۱۸۵۷) و ابن حبان (۶۵ ، ۵۵۳ ، ۵۵۴) و الحاکم علی شرط مسلم (۱ / ۲۸۰) و وافقہ الذھبی وھو حدیث صحیح] ۔