طارق بن شہاب ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ہر مسلمان پر با جماعت جمعہ ادا کرنا فرض ہے ۔ سوائے چار کے ، عبد مملوک ، عورت ، بچے ، یا مریض کے ۔‘‘ ابوداؤد اور شرح السنہ میں مصابیح کے الفاظ سے بنووائل کے ایک شخص کی سند سے مروی ہے ۔ صحیح ، رواہ ابوداؤد ۔
اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد (۱۰۶۷) و البغوی فی شرح السنۃ (۴ / ۲۲۵ ح ۱۰۵۶) [و رواہ الحاکم (۱ / ۲۸۸) عن طارق بن شھاب عن ابی موسی الاشعری بہ] * طارق بن شھاب : صحابی رضی اللہ عنہ و روایتہ من باب مراسیل الصحابۃ و مراسیل الصحابۃ مقبولۃ علی الراجح ۔